پرہیزگار اور فاسق و فاجر یکساں نہیں ہو سکتے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں شریف‘ ایماندار دیندار شخص کا اقتدار میں آنا ناممکن ہے۔ دھونس‘ دھاندلی‘ مار پیٹ اور جھوٹے وعدے کرکے اور دولت کے زور پر اقتدار حاصل کرکے پھر لوٹ مار‘ کرپشن اور ناجائز ذرائع سے جیتنے کے بعد خرچ کیا گیا پیسہ معہ سینکڑوں گنا سود کے وصول کرنے کے لئے ملکی دولت پر ہاتھ صاف کرتے ہیں۔ بار بار وہی چہرے سامنے آتے ہیں۔ جمشید دستی کا حالیہ بیان قوم کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔ ملک کی تقدیر ان بے ایمانوں ہاتھ میں دے کر مثبت تبدیلی کا سوچنا صرف خواب ہی ہے۔ پرہیز گار‘ متقی اور فاسق و فاجر یکساں نہیں ہو سکتے۔ موجودہ نظام میں اچھے اور برے کا ووٹ یکساں ہے جو یقیناً درست نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن