مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے خطبے کے مختلف زبانوں میں تراجم کا سلسلہ شروع

Mar 02, 2014

مکۃ المکرمہ (اے پی پی) مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے خطبے کے مختلف زبانوں میں تراجم کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق حرمین الشریفین کی پریذیڈینسی نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے خطبے کے مختلف زبانوں میں تراجم شروع کر دیئے ہیں ۔ ابتدائی طور پر شاہ فہد اینیکس میں خطبہ جمعہ کے انگریزی اور اردو زبانوں میں تراجم ’’انٹرا ایم ایف‘‘ پر دیئے جا رہے ہیں اور عبادت گزار بوتھوں میں ہیڈ فون لگا کر ان تراجم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ مکمل تجزیے کے بعد اس سروس کا دائرہ کار پورے مسجد الحرام اور مسجد نبوی تک پھیلایا جائے گا۔

مزیدخبریں