لاہور (سٹاف رپورٹر) شاہدرہ میں کبوتر بازی سے روکنے پر فائرنگ سے نویںجماعت کی طالبہ جاں بحق ہو گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ شوکت کالونی کی بسم اللہ سٹریٹ میںعمران گجر، بلو، کاشف اور عامر وغیرہ کا کبوتر پر جواء بازی کرنے پر بلال آرائیں کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر اہل علاقہ نے دونوں گروپوں میں صلح کرا دی اس کے بعد بھی ملزمان کبوتر بازی پر شرطیں لگاتے رہے۔ صدیق نے بھی فائرنگ اور کبوتر بازی سے روکا جس پر ملزمان کو غصہ تھا، گزشتہ روز ملزموں نے دوبارہ کبوتر بازی پر شرط جیتنے کے بعد ہوائی فائرنگ کی جس سے گولیاں صدیق کی 15سالہ بیٹی اقراء کو لگیں جوکہ گھر کے ٹیرس پر کھڑی تھی جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ تین روز قبل اقراء آٹھویں کے امتحان میں پاس ہوئی تھی اور نویں جماعت میں داخلہ لیا تھا۔
شاہدرہ: شرط جیتنے پر کبوتر بازوں کی فائرنگ، جوا سے روکنے والے کی بیٹی جاں بحق
Mar 02, 2014