شکست دھاندلی کا شور مچانے والوں کا مقدر ہے: رانا ثناء اللہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیرقانون و بلدیات رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ شکست دھاندلی کا شورمچانے والوں کا مقدر ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما دوسروں پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔ عمران خان اور فیصل صالح حیات کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہی قومی مسائل کے حل کی اہلیت رکھتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) اپنی بہترین کارکردگی اور عوامی خدمات کی بنا پر ضمنی الیکشن جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہزاروں دعوئوں کے باوجود ابھی تک صوبہ خیبر پی کے کے میں کوئی انقلابی تبدیلی لانے میں ناکام رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...