سرگودہا (نامہ نگار) سرگودھا کے نواحی علاقہ میں بدچلنی کے شبہ پر خاوند نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے نواحی چک 168 شمالی میں عمر حیات نامی کو اپنی بیوی رسولاں اور بیٹی روبینہ بی بی کے کردار پر شک تھا اور اس نے متعدد بار انہیں روکا مگر وہ باز نہ آئیں جس پر گزشتہ روز عمر حیات نے کسی کے وار کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے بروقت کارروائی کرکے عمر حیات کو گرفتار کرکے اس سے آلہ قتل برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی۔