کراچی (اے پی پی) سڈنی آسٹریلیا میں پاکستان کے قونصل جنرل عبدالعزیز عقیلی نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ جسمانی طور پر معذور ہوجانیوالے نوجوان پاکستانی طالب علم ارسلان عمر اکبر کے علاج کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں، معذور ہونے والا طالب علم قانونی سٹوڈنٹ ویزے پر فروری -2013 سے آسٹریلیا میں زیر تعلیم ہیں۔