غازی عبدالرشید قتل کیس‘ مشرف کا ایک روز کا استثنیٰ منظور‘ 15 مارچ کو طلبی

اسلام آباد (نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کیس میں ملزم پرویز مشرف کو 15 مارچ کو عدالت طلب کر لیا، عدالت نے پرویز مشرف کو ایک روز کے لئے عدالتی حاضری سے استثنیٰ دیدیا، ملزم پرویز مشرف کی عدالتی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر 15 مارچ کو دلائل سنے جائیں گے۔ گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی تو ملزم کے کونسل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی، مدعی مقدمہ کے وکیل طارق اسد ایڈووکیٹ نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا  ملزم پرویز مشرف جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہے انہیں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، ملزم نے بیماری کا بہانہ بنا کر ہسپتال میں پناہ لے رکھی ہے، قانون سب کیلئے برابر ہے، ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں اور پولیس کو پابند کیا جائے وہ مشرف کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرے تاہم  ملزم پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا آج کوئی بھی حکم جاری نہ کیا جائے آئندہ کی تاریخ دے دی جائے۔ مشرف سکیورٹی وجوہات اور بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ان کا کہنا تھا  پرویز مشرف آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں گے، عدالت نے ایک روز کے لئے پرویز مشرف کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 مارچ تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...