طالبان کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان محض ڈرامہ ہے: ثروت اعجاز، سنی اتحاد کونسل

Mar 02, 2014

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان کی طرف سے جنگ بندی محض ڈرامہ ہے، وہ جنگ بندی کے ذریعے اپنے آپ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کے خلاف آپریشن جاری رکھیں۔ حکومت دہشت گردوں کو مضبوط ہونے کاموقع نہ دے،طالبان علمائے کرام کی اپیل پرخودکو شریعت کے مطابق قانون کے حوالے کریں،حکومت شہداء کے لواحقین کے مطالبے پر طالبان کیخلاف آپریشن کے فیصلے پرقائم رہے۔سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے طالبان کی طرف سے جنگ بندی کا علان کو ڈھونڈ اور محض ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دراصل طالبان کی ڈوریاں کہیں اور سے ہلتی ہیں، یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ طالبان امریکہ، بھارت اور اسرائیل کی ایما پر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ سنی  اتحاد کونسل ڈویژن راولپنڈی کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے طالبان کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ طالبان جنگ بند کے نام پر نیا کھیل کھیلنے جا رہے ہیں۔ طالبان کے خلاف جامع آپریشن ہی دہشت گردی کا حل ہے۔ سکیورٹی فورسز اور قومی اداروں کو نشانہ بنانے والے طالبان جنگ بندی کے دھوکہ میں اپنے آپ کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ ایسی تمام کالعدم تنظیموں اور دہشت گروں کو سپورٹ کرنیوالے مدارس کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔ سنی اتحاد کونسل ملکی سالمیت اور بقا کیلئے اٹھائے گئے ہر قدم پر  پاکستان فوج اور حکومت کے ساتھ ہو گی۔

مزیدخبریں