60 ہزار پاکستانیوں نے اکٹھے قومی پرچم لہرا کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان نے قومی پرچم لہرانے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں قومی پرچم لہرانے کی تقریب کے شرکا میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی شامل تھے۔ انہوں نے بھی قومی پرچم لہرایا۔ اس سے پہلے ارجنٹائن نے 49 ہزار 850 افراد کے مدد سے پرچم لہرانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ پاکستان کے 60 ہزار افراد نے قومی پرچم لہرانے کی تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے نے پاکستان کے عالمی ریکارڈ بنانے کی تصدیق کر دی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پنجاب یوتھ فیسٹیول2014ء کا باقاعدہ آغاز کیا جس کے بعدیوتھ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات شروع ہوگئی ہیں۔ 14ممالک کے سفیروں ،صوبائی وزیر تعلیم و کھیل رانا مشہود احمد ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،دانشوروںاورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔وزیراعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر شرکاء کے نعروں کا جواب دیا ۔ وزیراعلیٰ نے قومی پرچم لہرانے کے عالمی ریکار ڈ میں بھی حصہ لیااور7منٹ سے زائدسٹیڈیم میں موجود تمام افراد کے ساتھ ملکر قومی پرچم لہرایا۔عالمی ریکارڈبننے پر وزیراعلیٰ نے پوری قوم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ یوتھ فیسٹیول ایک تحریک بن چکا ہے اوراس پاکستان کا سافٹ امیج اجاگرہورہا ہے اور آج یہاںغیر ملکی سفارت کاروں کی موجودگی اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں ۔تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے صوبائی سطح کے مقابلوں کا باقاعدہ اعلان کیا۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے مختلف فارمیشنزبنائی جس پر وزیراعلیٰ نے تالیاں بجا کر انہیں داد دی ۔کھلاڑیوں نے انسانی ٹاور بنانے کا مظاہر ہ بھی کیا ۔اس موقع پر آتش بازی کا بھی مظاہر ہ کیا گیا ،فضا میں غبار ے چھوڑے گئے اور پوراسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ بھی کیا ۔بھارت کے کھلاڑیوں کے دستے نے خصوصی طورپر یوتھ فیسٹیول کی تقریب میں شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...