سیالکوٹ: چارواہ سیکٹر پر پھر بھارتی فائرنگ

سیالکوٹ (ظفر ملک/ نیشن رپورٹ) سیالکوٹ میں چارواہ سیکٹر کی ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ جاری ہے۔ چناب رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ بھارتی سکیورٹی فورسز نے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اتوار کے روز بھی چارواہ سیکٹر کے جوائیاں، ہرپال، انولا، رڑکی اعوانان، معراجکے کی ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ کی۔ رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

ای پیپر دی نیشن