شکارپور (نوائے وقت رپورٹ) سانحہ شکار پور کے مرکزی ملزم خلیل احمد عرف سکندر نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ چند ماہ قبل درگاہ حاجن شاہ کے آستانہ میں ہونے والے بم دھماکے میں بھی وہ ملوث رہا۔ دھماکے میں گدی نشین سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ سابق ایم این اے ڈاکٹر ابراہیم جتوئی پر 2013ءمیں خودکش حملے میں بھی یہی ملزم ملوث پایا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل پتا چلا لیا گیا ہے۔ ملزم خلیل احمد کا تعلق پنجابی طالبان کے گروپ استاد اسلم سے ہے۔ گروپ کے کئی ملزمان 2011ءکے بعد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
سانحہ شکار پور کا ملزم