”جڑوں میں آلو، شاخوں پر ٹماٹر، برطانوی سائنسدانوں نے نیا پودا تیار کر لیا

اسلام آباد (اے پی پی) برطانوی سائنسدانوں نے ایک نیا پودا تیار کیا ہے جسکی جڑوں میں آلو جبکہ اسکی شاخوں پر ٹماٹر اگتے ہیں۔ سائنسدانوں نے اس پودے کو ” ٹوم ٹاٹو“ کا نام دیا ہے ۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ منفرد پودا ٹیوٹیوریل سیڈ کمپنی نے تیار کرنا شروع کر دیا ہے اور اب اسکی برطانیہ ، امریکا سمیت دیگر کئی ممالک کو سپلائی شروع کر دی گئی ہے یہ پودا گملے میں بھی لگا یا جا سکتا ہے جبکہ گملے کے باہر زمین پر بھی خوب پھلتا پھولتا ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہر پودے کے پیوند کاری ہاتھ سے کی جاتی ہے اور یہ پودا 100فیصد قدرتی ہے یعنی اسے کسی بھی جنیاتی عمل کے ذریعے تیار نہیں کیا گیا جبکہ اس پر لگنے والے ٹماٹروں اور آلوﺅں کا ذائقہ بھی 100فیصد قدرتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن