2014ءکے دوران پانچ بڑے بینکوں کے منافع میں 31 فیصد اضافہ ہوا، ٹاپ لائن سیکورٹیز

Mar 02, 2015

اسلام آباد (اے پی پی)پانچ بڑے بینکوں کے منافع میں گزشتہ سال 2014ءکے دوران 31فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق ان بینکوں میں الائیڈ بینک لمیٹڈ ، حبیب بینک لمیٹڈ ، مسلم کمرشل بینک ، نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ان پانچ بڑے بینکوں نے 111ارب 30کروڑ روپے کا نفع کمایا جبکہ سال 2013ءکے دوران ان بینکوں کا نفع 84ارب 70کروڑ روپے رہا اسطرح گزشتہ سال بڑے بینکوں نے سال 2013ءکے مقابلے میں 26ارب 60کروڑ روپے کا زائد منافع حاصل کیا ہے ۔    

مزیدخبریں