نابینا افراد کا کوٹہ دو سے بڑھا کرتین فیصد کر دیاگیا ہے :زعیم قادری

Mar 02, 2015 | 19:01

لاہور میں نابینا افراد کی جانب سے احتجاج کے موقع پر ترجمان پنجاب حکومت نے مذاکرات کیے  زعیم قادری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلائنڈ ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات ہوئی تھی جس میں نابینا افراد کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے سرکاری ملازمتوں میں نابینا افراد کا کوٹہ دو سے بڑھا کر تین فیصد کر دیا ہے۔زعیم قادری کا کہنا تھا کہ ملازمتوں پر پابندی کا اطلاق نابینا افراد پر نہیںاکتیس مارچ تک تمام مشتہرآسامیاں پرکردی جائیں گی

مزیدخبریں