بل ادا کرنے کے باوجود گیس نہیں

Mar 02, 2016

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی! لاہور شہر کے حلقہ 123 میں پرویز ملک ایم این اے موجود ہیں مگر وہ ہمیں انسان ہی نہیں سمجھتے۔ ہمارے اس علاقہ میں سارا سال سوئی گیس آتی ہی نہیں۔ یہ آصف کالونی رنگ والا کارخانہ شالا مار ٹاﺅن ہے۔ یہاں پر ہم غریب لوگ ہر ماہ بل فرض سمجھ کر ادا کرتے ہیں مگر محکمہ والے اپنا فرض ادا کرنا بھول گئے ہیں ساتھ ہی امیر لوگوں کی فیکٹریاں ہیں ان کی گیس بند نہیں ہوتی۔ چند دن پہلے محکمہ والوں نے گھروں میں کمپریسر لگانے والوں کیخلاف ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہمارے محلے میں بہت سے لوگوں نے کمپریسر لگا رکھے ہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔ (رانا وارث علی، آصف کالونی شالا مار ٹاﺅن لاہور)

مزیدخبریں