اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+آئی این پی) دوائیں مہنگی کرنے کے معاملے کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت نے نجی فارما سویٹکل کمپنی کے ایم ڈی اور سی ای او کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے، نیب حکام نے بتایا کہ گرفتار 2 ملزموں کا بینک اکائونٹس سمیت تمام دستاویزی ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، ملزموں اور9 کمپنیوں نے سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناع لے رکھا ہے نیب حکام کے مطابق فراڈ میں مزید 38 ملزمان کی گرفتاریاں ابھی باقی ہیں۔سینئر سول جج اسلام آباد عبدالغفور کاکڑ نے ای او بی آئی کرپشن سکینڈل کے 2 ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ملزم نجم الثاقب اور واحد خورشید پر نجی فرم کے ساتھ مل کر 600 ملین روپے کے منصوبہ کا تخمینہ انتہائی کم لگایا۔ ای او بی آئی کرپشن کیس میں ایف آئی اے نے ای او بی آئی کے ڈی جی انوسٹمنٹ اور ڈی جی فنانس واحد خورشید اور نجم الثاقب کو سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا۔
مہنگی ادویات کیس: میڈیسن کمپنی کے ایم ڈی ، سی ای او ریمانڈ پر جیل منتقل
Mar 02, 2016