قائمہ کمیٹی نے وزارت تعلیم کیلئے 5 ارب 42 کروڑ بجٹ کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( آئی این پی ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم اور فنی تربیت نے وزارت وفاقی تعلیم اور فنی تر بیت کے مالی سال 2016-17کے لیے پانچ ارب 42 کروڑ 8 لاکھ روپے کے پی ایس ڈی پی بجٹ کی منظوری دیدی ،جس میں 8 جاری اور 4 نئے منصوبوں سمیت 11 غیر توثیق شدہ منصوبے شامل ہیں،،کمیٹی نے ہدایت کی کہ اسکولوں کی تعمیر سیاسی بنیادوں پر نہ کی جائے،،جہاں ضرورت ہے وہاں سکول بنائے جائیں، بنیادی تعلیم فراہم کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے، کمیٹی کم ترقی یافتہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے ،نیوٹیک حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ہمارا نظام تعلیم ڈگری بردار بیروزگار پیدا کئے جا رہا ہے۔ پاکستان میں 12 کروڑ نوجوان ہیں،مگر صرف 10 ہزار کو ہر سال فنی تربیت دی جاتی ہے ۔کمیٹی نے فیڈرل بورڈ کی کارکردگی کو سراہا، اجلاس ڈاکٹرامیر اللہ مروت کی صدارت میں ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...