اسلام آباد (آن لائن) سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی نجی پاور کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت کا آڈٹ شروع کرانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ احکامات پر عمل نہ کرنے پر پبلک اکائونٹس کمیٹی نے انہیں دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ پبلک اکائونٹ کمیٹی نے ایک ماہ قبل سیکرٹری پانی و بجلی کو ہدایت کی تھی کہ نوازشریف حکومت کی طرف سے نجی پاور کمیٹیوں کو سرکلر ڈیٹ کے نام پر 480 ارب روپے کی ادائیگی کی تحقیقات کیلئے پاور کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت کا آڈٹ کرایا جائے۔ آڈٹ حکام نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حکومت نے کمپنیوںکو اربوں روپے غیر قانونی طور پر ادا کئے اور یہ رقم کمپنیوں سے واپس کرائی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری پانی و بجلی نے اوپر سے حکم آنے کے بعد نجی پاور کمپنیوں کے نمائندوں کو طلب ہی نہیں کیا۔