اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے خصوصی کمیٹی برائے اختیارات کی منتقلی (ڈیولیوشن)کی سفارشات کو مستردکردیا ہے اور کہا ہے کہ سینیٹ ان سفارشات کا ازسرنو جائزہ لے۔ یہ بات سینیٹ سیکرٹری امجد پرویز نے منگل کو سینٹ کے ایوان میں کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے موصول کردہ خط پڑھ کر سنایا۔ سینٹ کی خصوصی کمیٹی نے تمام بورڈز جو ایکٹ آن پارلیمنٹ کے تحت بنانے جاتے ہیں، ان میں صوبوں کو نمائندگی دینے کی سفارش کی۔ وفاقی حکومت نے اس سفارش کو مستردکر تے ہوئے اسے آئین اور قانون سے متصادم قرار دیا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کیبنٹ ڈویژن کے خط پر بحث کرنے کیلئے وقت مقررکرنے کی ہدایت کردی۔
وفاق نے بورڈز ایکٹ میں صوبائی نمائندگی کے بارے میں سفارشات مستردکردیں
Mar 02, 2016