اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) کینیڈا نے فروری 2016ء کے آخر تک شام کے 25 ہزار 80 مہاجرین کو پناہ دی۔ پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشن کی طرف سے جاری کئے گئے ایک پریس ریلیز کے مطابق کینیڈا نے ان شامی مہاجرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پناہ دی ہے جن کو اپنے ملک میں سخت حالات کا سامنا ہے اور جنہیں امن اور استحکام چاہئے۔ کینیڈا کا معاشرہ مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دینے اور انہیں قبول کرنے کیلئے تیار ہے۔ حالیہ چند ہفتوں میں پورے کینیڈا میں بسنے والوں نے مہاجرین کو خوش آمدید کہا ہے۔