قصور: ساتھیوں پر تشدد کیخلاف، ملزموں کی گرفتاری کیلئے واپڈا ملازمین کا مظاہرہ، دھرنا

قصور+ منڈی عثمانوالا (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) نواحی گائوں ججل میں لیسکو ملازمین پر ہونیوالے تشدد اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ورکرز نے احتجاجی جلوس نکالا۔ جلوس واپڈا آفس سے شروع ہو کر کچہری چوک پر پہنچا جہاں ملازمین نے دھرنا دیا اور دو گھنٹے ٹریفک بلاک کئے رکھی۔تفصیلات کے مطابق قصور واپڈا ملازمین نے گزشتہ روز بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا۔ واپڈا کے آفس سے تمام ملازمین سردار فصیح الدین، عمر بانڈے، ذیشان بھٹی، جاوید غنی، حاجی ریاض، رشید خاں، ملک اسحاق، عتیق احمد خاں، مظہر، لطیف خاں، محمد منشاء نول، محمد اسماعیل بھٹی اور دیگر کے ہمراہ جلوس کے ساتھ کچہری چوک پہنچے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او قصور سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...