بغداد+واشنگٹن (اے ایف پی+این این آئی) عراق کے صوبے انبار کے علاقہ ہرستھا میں داعش کے 4 جنگجوئوں نے رجمنٹل ہیڈکوارٹرز میں داخل ہو کر خود کو اڑا لیا۔ ایک بریگیڈئر جنرل، لیفٹیننٹ کرنل اور 6فوجی مارے گئے۔ 7 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ بحزیرہ آپریشنز کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل علی ابراہیم دبون نے میڈیا کو بتایاایک خودکش بمبار نے سٹاف بریگیڈئر جنرل علی کے دفتر میں گھس کر اڑا لیا اور دیگر 3 عارت میں داخل ہو گئے۔ بیس پر حملہ آوروں کی سکیورٹی فورسز سے جھڑپ بھی ہوئی ہے۔ حملہ آوروں نے فوجی یونیفارم پہنے تھے۔امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے کہاہے کہ امریکا داعش کے خلاف سائبر جنگ میں بھی مصروف ہے۔ یہ ورچوئل کارروائیاں عراق اور شام میں اس شدت پسند تنظیم کے مواصلاتی نظام کو درہم برہم کرنے کے لیے ہیں۔ کارٹر کے بقول پوری کوشش ہے کہ شدت پسندانہ احکامات جنگجوؤں تک نہ پہنچ پائیں۔ اس آپریشن نے عراقی شہر موصل کو داعش سے بازیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
عراق: آرمی ہیڈ کوارٹرز میں داعش کے4 خودکش حملے، بریگیڈیئر جنرل، لیفٹیننٹ کرنل سمیت8 ہلاک
Mar 02, 2016