اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر بنائے جانے سے رضا ربانی کی لاعلمی

منگل کو سینٹ کے اجلاس میں عجب واقعہ پیش آیا ،چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اورایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل کو شرمین عبید چنائے کے آسکر ایوارڈ سے متعلق تہنیتی قرار داد پیش کرنے سے روک دیا اور کہا کہ ’’آسکرزمینی حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتا‘‘ چیئرمین سینٹ کی ہدایت کے بعد شرمین عبید چنائے کے آسکر ایوارڈ سے متعلق تہنیتی قرار دادمزید ترامیم کے ساتھ آج تک کیلئے مئوخر کر دیا گیا۔ چیئرمین نے کہا کہ ’’ خواتین نے ملک کی خواتین کے حقوق کیلئے کام کیا ،سڑکوں پر احتجاج کے ساتھ کوڑے کھائے ان کا بھی قرار داد میں ذکر ہونا چاہیے‘‘۔ غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے اب تک قانون نہیں بن سکا،قانون سازی کے لئے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس بلایا جانا تھا مگر ایک سال گزرنے کو ہے ابھی تک اجلاس نہیں بلایا گیا، انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ ایسا نہ ہو کہ مشترکہ اجلاس ہی نہ بلایا جائے اور دو بلوں پر ہی مک مکا ہو جائے، چیئرمین سینیٹ کے خدشات کا کچھ نہ کچھ پس منظر ضرور ہے تاہم انہوں نے ’’مک مکا‘‘ کا خاص طور پر ذکر کیا ،سینٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ شرمین عبید چنائے نے دو آسکر ایوارڈ حاصل کئے۔رضا ربانی نے اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر کے پی کے بنائے جانے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ ابھی تک تو ان کے بارے میں صرف اخبارات سے ہی پتہ چلا ہے کہ وہ گورنر بن رہے ہیں، باضابطہ طور پر سینٹ کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا انہوں نے اقبال ظفر جھگڑا کے گورنر خیبرپختونخوا بننے کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔مختار احمد دھامرہ نے کہا کہ 318 ملازمتوں کا اشتہار آیا اور اس میں صوبوں کے کوٹے کی گنجائش ختم ہو گئی ہے۔ چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ نے اب تک کوٹہ سسٹم کے حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں کی ،سینٹر ستارہ ایاز نے کہا کہ نیشنل اسٹیٹس فار وویمن کی چیئرپرسن کی سیٹ ابھی تک خالی ہے، سسی پلیجو نے کہا کہ وزیر داخلہ کے امن و امان کے لئے بیان پر سوال اٹھائے گئے تھے ۔ ایوان میں مولانا تنویر الحق تھانوی نے’’ پی آئی اے کی لاجواب سروس ‘‘کا بھی ذکر کیا ۔ ایوان میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی ناکامی کی باز گشت سنی گئی سینٹر محسن عزیز نے کہا کہ ٹیکس ایمنسی سکیم کی تاریخ کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔ طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر ساڑھے آٹھ روپے کا ریلیف بہت کم ہے اور اس کا براہ راست اثر روزمرہ کی استعمال کی اشیاء پر اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کرنی چاہیے۔ مجلس قائمہ برائے خزانہ کی پی آئی اے کے ملازمین کی ہڑتال کے دوران دو نجی کمپنیوں کی طرف سے کرایوں میں اضافے بارے رپورٹ پیش کر دی گئی ، مجلس قائمہ برائے قواعد و ضوابط و استحقاقات کی 2 رپورٹیں پیش کر دی گئیں۔رضا ربانی اور جے یو آئی کے رکن حافظ حمد اللہ کے درمیان خوشگوار ماحول میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ، چیئرمین سینٹ نے حافظ حمد اللہ کی دو تحاریک التواء مسترد کر دیں جب کہ تیسری قرارداد پر حافظ حمد اللہ کو دلائل دینے کیلئے کہا تو حمد اللہ نے کہا کہ’’ شاید میں تیسری قرار داد منظور کرانے میں کامیاب ہوجائوں ورنہ آپ کی ہیٹرک مکمل ہو جائے گی‘‘ جس پر چیئرمین سینٹ نے برجستہ جواب دیا کہ’’ میری ہیٹرک ہو نہ ہو آپ کی مسلسل تیسری تحریک التواء پیش کرنے کی ہیٹ ٹرک مکمل ہو گئی ہے، جس پرایوان کشت زعفران بن گیا ۔وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی ’’انگریزی دانی ‘‘ پرجے یو آئی کے سینٹر حافد حمد اللہ کا احتجاج کیا اور کہا کہ’’ انگریزی میں بیان سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے‘‘ حافظ حمد اللہ نے کہا کہ’’ پھر میں بھی آئندہ عربی میں تقریر کیا کروں گا۔سلیم مانڈوی والا کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت نے پی آئی اے کے دفاتر اور عملے کے تحفظ اور نئی دہلی میں دفتر پرہونے والے حملے جیسے واقعات نہ دہرائے جانے کی یقین دہانی کرائی ہے ،سینٹ نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کو ایٹم بم فروخت کرنے کی صورت میں نتائج کی دھمکی بارے جے یو آئی کے سینٹر حافظ حمد اللہ کی تحریک التواء بحث کیلئے منظور کرلی جبکہ حافظ حمد اللہ کی طرف سے چارسدہ یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے اور وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب بارے 2تحاریک کو چیئرمین سینٹ نے قواعد کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا، چیئرمین سینٹ نے مسترد کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...