صوبائی محکموں کو غیرضروری اخراجات بجٹ تک مؤخر کرنے کی ہدایت

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیرخزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے محکموں کے حکام کو غیرضروری اخراجات آئندہ بجٹ تک مؤخر کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ آسیٹریٹی کمیٹی کے 105 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمے صرف فوری ضرورت کے آلات کی خریدوفروخت تک محدود رہیں اور دیگر اخراجات کو آئندہ بجٹ تک مؤخر کر دیں۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سمیت بشتر محکموں کو بجٹ کی منظوری دیدی گئی جبکہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ اجلاس میں کمیٹی ممبران کو اپنے اخراجات کی تفصیل سے آگاہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...