سپیکرسندھ اسمبلی کی زبان پھسل گئی متحدہ کی قرارداد منظور کرا دی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کی زبان پھسل گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ کی قرارداد نامنظور کرانی تھی لیکن سپیکر نے غلطی سے منظور کرا دی جس پر پی پی والے حیران اور ایم کیو ایم والے خوش ہوگئے۔ اپوزیشن کی تحریک کے حق میں سپیکر کے منہ سے ہاں نکل گئی، سراج درانی کو احساس ہوا تو کہا کہ اتنی خوشی نہ منائیں سلپ آف ٹنگ ہے۔

ای پیپر دی نیشن