شرمین افغانستان‘عراق‘فلسطین کے ڈرون حملوں پر بھی فلم بنائیں:سید نور

لاہور(کلچرل رپورٹر) ہدایتکار سیدنور اور اداکار معمررانا نے کہاہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو ایک بار پھر معیاری کام کے ذریعے اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے اور وہ وقت دور نہیں جب ہماری فلمیں ماضی کی طرح کامیابی حاصل کریں گی ۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔سید نور نے کہا کہ فلم’’بھائی وانٹڈ‘‘میں معمررانا مرکزی کرداراداکر یں گے۔ میری فلم’’پرائس آف آنر‘‘اسی سال ریلیز ہوگی ۔یہ ایک فیچر فلم ہے جبکہ شرمین عبید نے اسی موضوع بنائی دستاویزی فلم پر آسکر حاصل کیا ہے۔دستاویزی فلموںکے ذریعے ہرطرح کے مسائل کوپیش کرنے میں کوئی حرج نہیںلیکن اس حل بھی بتاناچاہیے ۔معمر رانا کاکہناتھااپنی فلم’’سکندر‘‘کچھ دنوں کے لئے موخرکردی ہے۔ اگر رائٹس مل گئے تو میں ’’سکندر‘‘کے بعد’’یہ امن ٹو‘‘کے نام سے فلم بنائوں گا ۔انکاکہناتھاشرمین عبید کا دوبارہ آسکر حاصل کرنا فخر کی بات ہے لیکن میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ وہ افغانستان ،عراق اور فلسطین میں ڈرون حملوں پر بھی فلم بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...