لاہور (نمائندہ سپورٹس) ورلڈ ٹونٹی ٹونٹی چیمپئن شپ کیلئے دھرم شالا میں پاکستان بھارت مقابلے کیلئے اگر وینیو تبدیل کر بھی دیا جائے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پاکستان کیلئے کلکتہ اور موہالی کے مقامات زیادہ مناسب دکھائی دیتے ہیں۔ کلکتہ کا کراؤڈ بھی اچھا ہے۔ موہالی میں بھی انتظامات بہتر انداز میں ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ شکیل شیخ نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔