میرپور (اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے سٹار بلے باز تلکارتنے دلشان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں 18 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا، گپٹل نے 1666 رنز بنا رکھے تھے۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز برینڈن میک کولم کو حاصل ہے جنہوں نے 2140 رنز بنا رکھے ہیں۔ دلشان گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں گپٹل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 9 رنز درکار تھے، انہوں نے 18 رنز بنا کر زیادہ رنزوں کی فہرست میں گپٹل کو پیچھے چھوڑ دیا، دلشان نے 73 میچز میں 1676 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی ایک شاندار سنچری اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔