لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر ) ایشیا کپ میں پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر شائقین کا جو پیار ملا اس کی توقع نہیں تھی۔ جب وہ میدان میں ہوتے ہیں تو ان کی صرف یہی سوچ ہوتی ہے کہ ہمت نہیں ہارنی ہے اور ایشیا کپ میں انھوں نے اسی سوچ کے تحت بائولنگ کی ہے۔بھارت کے خلاف میچ میں سوچ رکھا تھا کہ اگر پاکستانی ٹیم 83 رنز پر آؤٹ ہوسکتی ہے تو بھارتی ٹیم کیوں نہیں۔ وکٹ ایسی تھی کہ اگر شروع میں جلد وکٹیں مل جاتیں تو میچ کا توازن پاکستان کے حق میں ہو سکتا تھا اور کچھ دیر کے لیے ہوا بھی ایسا ہی۔ وکٹ تمام بائولرز کے لیے یکساں مددگار تھی لیکن یہ کسی بھی کھلاڑی کی خوداعتمادی اور کنٹرول ہوتا ہے جو اسے دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔سب کھلاڑی ایک جیسے ہوتے ہیں لیکن کھلاڑی سٹار اور لیجنڈ ذہنی طور پر مضبوط ہونے کی وجہ سے بنتے ہیں۔