بھار ت سری لنکا کو ہراکر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)بھارت نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ یہ سری لنکا کی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے۔سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے۔دلشان اٹھارہ ‘جے سوریا تین‘چندی مل چار‘میلنڈاسری وردنے 43‘سری وردنے بائیس‘کپو گیدیداتیس‘میتھیوز اٹھارہ ‘پریراسترہ ‘کلاسیکرا تیرہ رنز بناکر آئو ٹ ہوئے۔بھمرا ‘پانڈیا اور ایشون نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔بھارت نے ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں پرپورا کرلیا۔ویرات کوہلی نے ناقابل شکست 56رنز بنائے ۔شیکھر دھون ایک ‘روہت شرما پندرہ ‘سریش رائنا پچیس‘یووراج سنگھ پینتیس اور پانڈیا دو رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔کلاسیکرا نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...