ہر گلی محلہ میں سولنگ‘ ٹوٹی اور خستہ حال سڑکوں کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس لگائی جارہی ہیں‘منشاءاللہ بٹ

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ بٹ نے گذشتہ روز ڈپٹی مئیرمیاں طارق کے ہمراہ یونین کونسل83سمن آباد کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے ا س موقع پر علاقہ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرناحکومت کا اولین مشن ہے۔اسی لئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کاآغازعوام کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے نچلی سطح سے کیا جا رہا ہے۔ تمام بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز مہیا کر دئیے گئے ہیںجن کے ذریعے ہر گلی محلہ میں پختہ سولنگ، ٹوٹی اور خستہ حال سڑکوں کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا تمام یونین کونسلوں کو 13بلین روپے کے ترقیاتی فنڈز دئیے گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن