لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتیں لازم ہیں،دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ”ردالفساد“ قومی امنگوں کا ترجمان ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ بلاجواز ہے۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے لئے 5 رکنی مفاہمتی کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ عبدالعلیم خان کے دستخطوں سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اس میں رائے عزیز اللہ، بریگیڈیئر اعجاز احمد شاہ، شوکت علی بھٹی، شعیب صدیقی اور مہر واجد عظیم شامل ہوں گے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران ہر 15 روز بعد عوام پر پٹرولیم بم گرا کر کس بات کا انتقام لے رہے ہیں؟ دو ماہ میں قیمتوں میں فی لیٹر 7 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔