تنہا رہتا، کبھی بھوکا پیاسا سو جاتا ہوں، شاپنگ کا شوق نہیں، 20 سال پرانے سوٹ پہن رہا ہوں: عمران

Mar 02, 2017

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شاپنگ کا شوق نہیں ہے ایک شو میں شلوار قمیص پہننے کی آفر ہوئی اور کہا گیا کہ اس شو میں جتنے بھی سوٹ پڑے ہوں گے وہ آپ کو گفٹ کئے جائینگے پھر وہ اتنے سوٹ ملے کہ 20 سال تک وہی سوٹ پہنتا رہا نئے خریدنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئی۔ تنہا رہتا ہوں کبھی بھوکا اور پیاسا سو جاتا ہوں اور اکثر اپنے نوکروں کے گھر کا کھانا منگوا کر کھا لیتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا‘ عمران خان نے مزید کہا کہ امریکن سفیر مجھ سے ملنے آیا تو اپنے نوکروں سے کہا کہ یار کچھ بندوبست کرلینا۔ انہوں نے پہلے سبز چائے دے دی بعد میںتھوڑی قیمت والے بسکٹ لے آئے وہ بھی پیکنگ میں تو امریکی سفیر خود پیکنگ سے نکال کر کھاتا بھی رہا اور ہنستا بھی رہا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے پاس اگر پیسہ آجائے تو اس پر ہسپتال اور سکولز کو فنڈ دے کر خوشیاں بٹور لیتا ہوں۔ کبھی نہیں سوچا کہ جینز کی پینٹ کے ساتھ بوٹ پہنوں۔ میں جو مل گیا حتیٰ کی چپل پہن کر گھومتا رہتا ہوں‘ عمران خان نے مزید کہا کہ شوکت خانم سے لے کر یونیورسٹی تک سب اس لئے کیا ہے کہ میرے ملک کے غریب مستفید ہوسکیں‘ دس گارڈ بھی رکھ سکتا ہوں بہتر ہے جو تنخواہ ان کو دوں وہی ہسپتال کو دے دوں۔
عمران

مزیدخبریں