ڈی ایچ اے سٹی فراڈ ریفرنس، حماد ارشداور بریگیڈئر(ر)خالدنذیر پر فرد جرم عائد

Mar 02, 2017

لاہور (اے پی پی) احتساب عدالت لاہورنے ڈی ایچ اے سٹی فراڈ ریفرنس میں ملوث ملزم حماد ارشداوربریگیڈئر(ر)خالدنذیربٹ پر فرد جرم عائد کر دی، ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ احتساب عدالت کے روبرو ڈی ایچ اے سٹی میں گھپلوں اور خورد بردکے الزامات میں دائر ریفرنس پر سماعت ہوئی، دوران سماعت دو ملزموں حماد ارشد اور بریگیڈئر ریٹائرڈ خالدنذیر بٹ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزموں کے صحت جرم سے انکار پر نیب کو گواہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، نیب نے ریفرنس میں الزام لگایا کہ ملزم حماد ارشد نے دس ہزار پانچ سو پینتالیس جعلی الاٹمنٹ لیٹرز جاری کیے جبکہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد نزیر بٹ نے ماسٹر پلان کی منظوری کے بغیر ہی پراجیکٹ کی منظوری دی۔ نیب کے مطابق ملزم نے شہریوں سے فراڈ کیا اس لیے ان کے خلاف نیب قانون کے تحت کارروائی کی جائے، ریفرنس پر مزید کارروائی 13 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
فرد جرم

مزیدخبریں