بغداد(آئی این پی+اے ایف پی )عراق کے شہر موصل میں ملکی قوتوں اور عالمی اتحادی قوتوں کی بری اور فضائی کاروائیوں میں داعش کے 151 جنگجو مارے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں فوجی دستوں اور بین الاقوامی اتحادی قوتوں کی جانب سے موصل کے مغربی علاقوں پر بری اور فضائی کاروائیوں میں داعش کے 151 کارندے مارے گئے۔مغربی موصل کا داعش سے قبضہ چھڑانے کیلئے جاری لڑائی کے سبب 10 روز میں 26 ہزار عراقیوں کو محفوظ مقام کی طرف نقل مکانی کرنا پڑی۔ یہ بات وزیر برائے بے گھر افراد اور مائیگریشن نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتائی۔