صنعاء (اے پی پی) بین الاقوامی طبی و امدادی ادارے ریڈ کراس نے عالمی برادری کو متنبہ کیا ہے کہ یمن میں قحط کی صورت حال پیدا ہونے والی ہے۔ اس بیان کے مطابق یمنی عوام کے لیے موجود خوراک کا ذخیرہ دو سے چار مہینے کے لیے رہ گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر روینہ شامداسانی نے کہا ہے کہ خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں قریباً پندرہ سو بچے مسلح فوجی بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر یہ بچے حوثی باغیوں کی صفوں میں شامل ہیں۔
یمن میں قحط کی صورتحال پیدا ہونیوالی ہے پابندیاں ختم کی جائیں : ریڈ کراس
Mar 02, 2017