مقبوضہ بیت المقدس ( اے ایف پی+این این آئی) ہیبرون کے نواحی علاقے میں یہودی آباد کار نے حملے کا الزام لگا کر فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ خاتون فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ایک آباد کار کے گھر میں گھس کر خنجر سے وار کے سبب 33 سالہ سٹیلر کے ہونٹ زخمی ہوگئے تو اس نے حملہ آور پر جوابی گولی چلا دی۔ واقعہ کی انکوائری شروع کردی گئی۔ اسرائیلی تحقیقاتی ادارے نے کہاہے کہ 2014 کی غزہ جنگ کے وقت اسرائیل کی عسکری تیاری نہیں تھی تاہم جنگ کے آغاز پر حکومت کی نامکمل تیاریوں کے تناظر میں سابق وزیر دفاع موشے یالون اور وزیر اعظم بینجن نیتن یاہو جواب دہ ہیں۔