لاہور (خبر نگار) پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو خبردارکیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سستی اور بازاری زبان استعمال کرنے والے اپنے چمچوں کو لگام دیں۔ وہ گزشتہ روز پی پی پی پنجاب آفس لاہور میں فیصل آباد ڈویژن کے عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈروں سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں صدر فیصل آباد ڈویژن سید حسن مرتضی اور جنرل سیکرٹری فیصل آباد ڈویژن حاجی اسحاق بھی موجود تھے۔
وزیراعظم اور شہبازشریف چمچوں کو پیپلزپارٹی کیخلاف بازاری زبان استعمال کرنے سے روکیں: کائرہ
Mar 02, 2017