انڈونیشیا کے دورے میں سعودی فرماں روا کی شاہانہ آن بان کے چرچے

Mar 02, 2017 | 12:54

ویب ڈیسک

 سعودی فرماں رواشاہ سلمان بن عبد العزیز انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر پہنچےتو ان کے ذاتی ملازمین کی تعداد ، قافلے کی شان، پانچ سو ٹن وزنی سامان اورشاہانہ آن بان نے سب کو حیران کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شاہ سلمان دورہ انڈونیشیا میں اپنے ہمراہ چار سو ساٹھ ٹن وزنی سامان لئے جکارتہ پہنچے ۔ اس میں دو مرسیڈیز کاریں اور دو خودکار لفٹس بھی شامل ہیں۔ اس سفر میں شاہ سلمان کے ذاتی ملازمین کی تعداد 620 ہے ۔ اس کے علاوہ 800 سرکاری مندوبین شاہ کے وفد کا حصہ ہیں جس میں25 شہزادے اور متعدد وزراءشامل ہیں ۔ یہ تمام افراد36 فلائٹس کے ذریعے آٹھ دنوں کے دوران انڈونیشیا پہنچیں گے۔انڈونیشیا نے شاہی مہمان اور شاہی مہمانوں کے طعام کیلئے ڈیڑھ سو باورچیوں کی خدمات حاصل کی ہیں ۔ قیام کیلئے پانچ پرتعیش ہوٹلوں میں ٹھہرائے جانے کا بندوبست بھی کیا ہے۔شاہ سلمان 3دن سرکاری ملاقاتیں کریں گے اور پھر5 روز سیاحتی مقام بالی میں گزاریں گے۔

مزیدخبریں