صحرائے تھر میں رانی کھیت پر قابو نہ پایاجاسکا،مزید سات مور مر گئے ۔اس طرح گیارہ روز کے دوران مرنے والے موروں کی تعداد 70ہو گئی۔گزشتہ کچھ عرصے سے صحرائے تھر کے مور موت کے شکنجے میں ہیں ۔مختلف گاوں میں 24گھنٹوں کے دوران 7مور ہلاک ہوئے جس کے بعد پچھلے 11 دنوں میں 70 کے قریب مور ہلاک ہوچکے ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متاثرہ دیہاتوں میں وائلڈ لائف کی ٹیمیں اور ادویات ضرورت سے کم ہیں۔ادھر ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر اشفاق علی میمن کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے پاس ادویات اور ڈاکٹر نہیں ہیں ۔ انہوں نے محکمہ پولٹری کے افسران سے ڈاکٹر بھجوانے کو کہا ہے۔
صحرائے تھر: 11 روزمیں مرنے والے موروں کی تعداد 70 ہو گئی
Mar 02, 2017 | 14:13