”آئندہ مورخ کو قدم قدم پر تلخ کلامی کا سامنا ہوگا“

کراچی( نیوز رپورٹر) ممتاز صحافی اور دانشور ضمیر شیخ نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ مسخ ہے اور آنے والے مورخ کو قدم قدم پر تلخ حقائق کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ وہ اپنی کتاب روشن خیالی سے ملائیت تک کی رونمائی کے موقع پر خطاب کررہے تھے اس موقع پر پروفیسر توصیف احمد ، سہیل سانگی، پروفیسر ریاض احمد شیخ ، پروفیسر سحر گل اور احمد ملک نے بھی خطاب کیا۔ ضمیر شیخ نے کہاکہ انہوں نے کتاب میں وہی کچھ لکھا ہے جو ان کے مشاہدے میں آیا ہے تاہم یہ آسان کام نہیں۔ انہوں نے آگاہ کیا سچائی بہت مشکل سے ملتی ہے۔ اس کو تلاش کرنا مشکل ہے۔ ملک کا منظر نامہ الجھا ہوا ہے سہیل سانگی نے کہاکہ پاکستان میں پالیسیاں تبدیل ہوئیں۔ ایک موقع پر ایسا لگتا تھا کہ ملک میں سوشلزم آجائے گا۔60 کی دہائی تحریکوں کی دہائی تھی جس میں لو گ اپنے حقوق کےلئے باہر نکلے اور ایک کشمکش نے جنم لیا یہ کشمکش آج بھی موجود ہے ۔ پروفیسر ریاض احمد شیخ نے کہاکہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا چین پاکستان میں آجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن