سندھ کے عوام کو کر پٹ عنا صر کے رحم و کر م پر نہیں چھو ڑیں گے ، سینیٹر مشاہد اللہ

کراچی(اسٹاف رپو رٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر ماحولیات سینیٹر مشاہد اللہ خاں نے کراچی کے حلقہ PS-93میں مسلم لیگ(ن) ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کا جوش وخروش بتا رہا ہے کہ سندھ میں آئندہ حکومت میاں محمد نواز شریف کے نامزد نمائندوں کی ہوگی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) حلقہ PS-93 کراچی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر ماحولیات سینیٹر مشاہد اللہ خاں تھے جبکہ شرکا میں مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکریٹری سید شاہ محمد شاہ، صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر ڈویژنل جنرل سیکریٹری سید منور رضا منارٹی ونگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری کھیل داس کوہستانی،ضلع جنوبی کے صدر سلطان بہادر خان اور غربی کے صدر امان آفریدی، میزبان سردار محمد نذیر، سراج احمد، شیر بہادر سواتی، کامران اقبال، ایاز خٹک، یونس سائیں، عبد الغفار، رحمن بشر، عبد الحق قریشی، ظہیر عباسی، رانا عارف، فیصل خان، عدنان خان، نور عالم، عبد اللہ خان، امتیاز خان اور مقا می قائدین او ر کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) ورکرز کنونشن سے خطاب میں سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ سندھ کے عوام کو مزید لٹیروں اور کرپٹ لوگوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ ماضی میں سندھ کے عوام کے ساتھ بہت زیادتیاں کی گئی صوبے کے عوعام کے ووٹ کی بے عزتی کی گئی عوام کے مسائل حل کر نے کی بجائے چند لوگوں نے ذاتی جائیدادیں بنائیں۔ سندھ میں جو بھی ترقی ہورہی ہے وہ تمام پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت کے منصوبے ہیں ۔ کراچی کے شہری دس سال سے بد ترین ٹریفک کے مسائل کا شکار ہیں جس کے حل کے لئے گرین لائن کا منصوبہ میاں محمد نواز شریف کی طرف سے کراچی کے شہریوں کے لئے تحفہ ہے جو بہت جلد مکمل ہو کر کراچی کے عوام کو ٹریفک اور ٹرانسپورٹ کے بد ترین نظام سے نجات دلائے گا۔

ای پیپر دی نیشن