ممتا ز قادری کی دوسری برسی کویوم عشق رسولؐ کے طورپرمنایاگیا

راولپنڈی( آن لائن)پاکستان سنی تحریک کی کال پر شہید ناموس رسالتؐ غازی ممتازحسین قادری ؒ کی دوسری برسی کو ملک گیر یوم عشق رسولؐ کے طورپرمنایاگیا،اس سلسلے میں شہیدؒ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے ملک گیر اجتماعات منعقد کیے گئے ،جبکہ غازی ممتاز قادری کے مزار پرانکے اہل خانہ کے زیراہتمام اتحاداہلسنّت نفرنس منعقد کی گئی جس میںسربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری،چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ ڈاکٹراشرف آصف جلالی،جے یو پی کے امیرڈاکٹرابوالخیرمحمدزبیر،پیرعلامہ غفران محمود سیالوی، سیدنویدالحسن شاہ مشہدی،ملک دلپذیراعوان، سنی تحریک پنجاب کے صدرشاداب رضانقشبندی ،ملک بشیراعوان، ملک عابداعوان، غازی ثاقب شکیل جلالی،قاری زواربہادر ،مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ عطاء الرحمن دھنیال،علامہ طاہراقبال چشتی،علامہ نثاراحمدنوری، سیدصفدرشاہ گیلانی، ڈاکٹرظفراقبال جلالی، غازی محمد یوسف،سیدمحمدعلی شاہ،علامہ عمران نظامی، ملک عبدالرئوف، علامہ اشفاق صابری، مفتی وقارمدنی،سیدمظہرحسین شاہ سمیت ملک بھر سے علماء ومشائخ اورہزاروں زائرین نے شرکت کی، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری کاکہناتھاکہ ممتاز قادریؒ کی شہادت سیحکمرانوں کامکافات عمل شروع ہوچکاہے،ممتازقادری کی دوسری برسی سے قبل ہی میاں نوازشریف دومرتبہ نااہل ہو چکے ہیں جبکہ ممتاز قادری قیامت تک عاشقان رسولؐ کے دلوں پر حکومت کرتار ہے گا ،2018کے الیکشن میںتحفظ ناموس رسالت وختم نبوت کے قوانین سے غداری کرنے والوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی،ممتاز قادری نے نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کیلئے قربانی دی جس کیلئے اتحاد اہلسنّت ناگزیرہوچکا ہے، دینی قوتیں اختلافات بھلاکر سیکولر ازم کا راستہ روکنے کیلئے متحد ہو جائیں۔
ممتاز قادری / برسی

ای پیپر دی نیشن