ریاض (صباح نیوز ) سعودی عرب تاریخ میں پہلی بار ریسلنگ مقابلوں کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔معاہدے کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای اگلے 10سال تک سعودی عرب میں بھی ریسلنگ کے مقابلے کرے گی۔ سعودی خبر رساں ادارے نے چیئرمین سعودی جنرل اسپورٹس اتھارٹی ترکی الشیخ کے حوالے سے لکھا ہے کہ انہوں نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ونس مکمیہن کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔
سعودی عرب تاریخ میں پہلی بار ریسلنگ مقابلوں کی میزبانی کرے گا
Mar 02, 2018