نقیب پوری قوم کا بیٹا تھا،چیف جسٹس سے انصاف کیلئے پر امید ہوں: و الد

Mar 02, 2018

اسلام آباد (صباح نیوز )کراچی میں پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد حاجی محمد خان نے کہا چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کے لئے پر امید ہوں نقیب میر ا نہیں، پوری قوم کا بیٹا تھا، ان کے خون کے بدلے اگر پوراپاکستان بھی دیا جائے ، پھر بھی انصاف کا مطالبہ کرونگا،رائوانوار کو فوری طورپر گرفتا رکرکے چیف جسٹس کے سامنے لایا جائے۔جمعرات کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںپریس کانفر نس کرتے ہوئے نقیب اللہ محسود کے والدحاجی محمد خان اور گرینڈ جرگہ کے مشران میں سیف الرحمن ، ملک ہاشم خان، محمود خان عطاء محمود سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنے کے دوران ہم سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔نقیب اللہ محسود کے قاتل رائو انوار کو فوری طورپر گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ کے قاتلوں کی گرفتاری میں کوئی کوتاہی برداشت نہیںکی جائیگی۔گرینڈ جرگے کے ممبران نے کہا کہ اگلی سماعت تک روائو انوار کو گرفتا ر نہیں کیا گیا تو رائو انوار کی عد م گرفتاری کی صور ت میں ملک گیر احتجاجی مظاہر وں کا اعلان کیا جائے گا۔

مزیدخبریں