مشیر قومی سلامتی سے ایرانی ائر چیف اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ون بیلٹ ون روڈ کی ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ایران نے پاکستان کے اس مﺅقف سے اتفاق کیا ہے کہ افغانستان کی امن و سلامتی، خطہ کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈئر جنرل حسن شاہ صفی نے اپنے وفد کے ہمراہ مشیر سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی تعاون میں اضافے کے امکانات اور خطہ میں سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے مشیر سلامتی نے کہا کہ ایران ، ہمارا ہم پڑوسی ہی نہیں بلکہ ایسا برادر ملک ہے جس کے ساتھ قدیم دینی، تہذیبی اور تاریخی روابط استوار ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان اور ایران کا یکساں تابناک مستقبل ہے جس کیلئے دو طرفہ تعاون بڑہانے کی ضرورت ہے۔ایرانی ائر چیف نے بھی ان ہی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کو ہر ممکن قریب آنے کی ضرورت ہے۔مشیر سلامتی نے دونوں ملکوں کو علاقائی اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے باہمی تعاون کی اہمیت اجاگر کی۔ علاوہ ازیں مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ون بیلٹ ون روڈ مینٹر ژووین ہونگ نے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات میں ایک خطہ ایک سڑک کے اقدامات کے مختلف پہلوﺅں پر تبادلہ خیال ہوا ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے بہت قریبی تعلقات ہیں چین کو اپنا انتہائی قابل اعتماد دوست اور شراکت دار سمجھتے ہیں پاکستان تمام ہمسایہ ملکوں سے تعاون پر مبنی تعلقات پر یقین رکھتاہے ہمسایوں سے باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کے خواہاں ہیں ژووین ہونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات اور باہمی تعاون قابل اطمینان ہیں۔ ملاقات میں افغانستان میں امن و استحکام کے لئے تعمیری کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
ناصر جنجوعہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...