ہلمند: افغان فورسز کی کارر وائی طالبان کا جرمن عسکری مشیر گرفتار

کابل (اے ایف پی) افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ ہلمند میں ایک کارروائی کے دوران طالبان کمانڈرز کے عسکری مشیر کو گرفتار کیا گیا ہے جو ایک جرمن شہری ہے۔ ہلمند کے صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زواک کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’صوبہ ہلمند کے ضلع گرشک میں 4 طالبان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے ایک شخص نے خود کو جرمن شہری بتایا جو ڈچ زبان بولتا ہے‘۔ ضلع گرشک کے پولیس چیف اسماعیل کا کہنا تھا کہ افغان سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا شخص ملا ناصر کا ’عسکری مشیر‘ ہے، جو ہلمند میں طالبان کی ’ریڈ یونٹ‘ کے کمانڈر ہیں۔ گرفتار کیے جانے والے شخص نے افغانستان کا روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا اور اس پر فوجی جیکٹ بھی پہن رکھی تھی۔ خیال رہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند پر طالبان قابض ہیں جبکہ یہ علاقہ پوست کی کاشت کے حوالے سے معروف ہے۔ یاد رہے کہ طالبان کا ریڈ یونٹ ایک خصوصی قسم کا جنگجو دستہ ہے جس کے ذمے افغان فورسز پر جان لیوا اور خطرناک حملے کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...