ننکانہ: حکومت کیخلاف عوام میں نفرت پیدا کرنے کیلئے گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ننکانہ صاحب میں گذشتہ کئی روز سے سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے صبح کو سوئی گیس کی بندش کے باعث بچے ناشتے کیے بغیر تعلیمی اداروں شہری اپنے کاموں پر جانے پر مجبور ہیںرات کو بھی گھنٹوں گیس بند کر کے عوام کے صبر کا امتحان لیا جارہا ہے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف چند گھنٹے ہی گیس فراہم کی گئی جس سے ہوٹلوں پر رش بڑھ گیاعوام مہنگے داموں ایندھن خرید کر کھانا تیار کرنا پڑھ رہا ہے محکمہ سوئی گیس اہلکاروں کے مطابق محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر جان بوجھ کر ننکانہ صاحب میں سوئی گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے صرف ہفتہ اوراتوار کے روز گیس کی لوڈ شیڈنگ اس لیے کم کی جاتی ہے کہ ایم این اے شذرہ منصب ان دنوں ننکانہ صاحب میں موجود ہوتی ہیں شہریوں نے وزیرا عظم خاقان عباسی سے مطالبہ کیا کہ جان بوجھ کر گیس کی لوڈ شیڈنگ کر کے لوگوں کے دلوں میں حکومت کے خلاف نفرت پیدا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور گیس کی لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کی جائے۔
گیس/لوڈشیڈنگ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...