آف شور کمپنیاں رکھنے والوں کو ٹیکس ایمنسٹی دی جائے: کمیٹی کی تجویز

اسلام آ باد(آن لائن)آف شور کمپنیاں رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے ٹیکس ایمنسٹی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔جمعرات کو سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی نے تجویز کیا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو جن کی آف شور کمپنیاں ہیں،ٹیکس ایمنسٹی دی جائے اور ان کو کہا جائے وہ کہ کم ٹیکس شرح پر اپنی دولت لائیں۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں پیش کردہ تجویز میں کہا گیا یہ پیشکش صرف ایک بار کیلئے ہوگی۔کمیٹی نے یہ بھی تجویز کیا انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 اور انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے حوالے سے کسی کوکوئی استثنیٰ نہیں ملے گا۔
ٹیکس ایمنسٹی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...