اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس میں آﺅٹ آف ٹرن پروموشن کے حوالے سے عدالتی فیصلے سے متاثرہ پولیس افسروں کی جانب سے دائر انٹراکورٹ اپیلیں خارج کردی ہیں، جمعرات کو انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبرمیں کی ، اس موقع پر ایڈووکیٹ علی ظفر پیش ہو ئے اورموقف ا پنایا کہ عدالتی فیصلہ سے جوافسران متاثرہوئے ہیں ان میں بعض کوکارکردگی کی بنیاد پرترقی دی گئی تھی، ان افسران کی داد رسی کی جائے ، تاہم چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ عدالت آﺅٹ آف ٹرن پروموشن کے بارے تمام فریقین کے مقدمات تفصیل کے ساتھ سن چکی ہے۔ سندھ پولیس کے حوالے سے بھی فیصلہ سب کے سامنے ہے، جبکہ اسی کیس کافیصلہ بھی محفوظ کردیا گیا ہے۔
اپیلیں خارج